ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ: ترنمول کانگریس کے ایم پی تاپس پال گرفتار

روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالہ: ترنمول کانگریس کے ایم پی تاپس پال گرفتار

Fri, 30 Dec 2016 22:08:47  SO Admin   S.O. News Service

کولکا تہ، 30/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے ایم پی تاپس پال کو روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے لیے آج گرفتار کر لیا۔سی بی آئی کے ایک سینئر افسر نے میڈیا سے کہاکہ ہم نے روز ویلی چٹ فنڈ گھوٹالے میں مبینہ طورپر ملوث ہونے کے لیے تاپس پال کو گرفتار کیا ہے، ان سے کچھ سوالات پوچھے گئے اور وہ سوالوں کا صحیح جواب نہیں دے پائے کہ انہوں نے کتنے پیسے لیے اور کس بنیاد پر لئے۔پال سے کچھ گھنٹے تک جرح کی گئی، وہ روز ویلی گروپ کی ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کے طور پر تقرری سے متعلق یا بنگالی فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی سے اپنے تعلقات سے منسلک کسی بھی سوال کا جواب نہیں دے پائے، جس کے بعد سی بی آئی نے انہیں گرفتار کر لیا۔جانچ ایجنسی مزید پوچھ گچھ کے لیے انہیں بھونیشور لے جا سکتی ہے۔سی بی آئی نے مبینہ گھوٹالے کے سلسلے میں گزشتہ 27/دسمبر کو تاپس کو سمن جاری کیا تھا۔مبینہ گھوٹالہ چٹ فنڈ گھوٹالہ سے جڑے معاملات میں شامل ہے جن کی سی بی آئی تحقیقات کر رہی ہے، ان سے آج سالٹ لیک میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا۔
 


Share: